کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

Published On 19 January,2024 12:57 pm

کراچی : (دنیانیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کو سول ہسپتال کراچی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان میں محمدجاویداوریاسین شامل ہیں ، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے ۔

حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی،کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج، بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے ، ملزمان سے مجموعی طور پر 22500 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں ۔

ملزمان سےموبائل فونزاور ہنڈی حوالہ سےمتعلق پیغامات، ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد ہوئے ، ملزمان برآمد کرنسی کےحوالےسےحکام کومطمئن نہ کرسکے ۔

ملزمان کوگرفتار کر کے تفتیش کا آغازکردیاگیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔