اسلام آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 18 January,2024 12:02 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 37 شہریوں سے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گولڑہ موڑ اسلام آباد میں کی گئی جس میں ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث بدنام زمانہ ملزم امجد حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم ابتک 37 شہریوں سے عمرے کے نام پر 85 لاکھ 50 ہزار روپے بٹور چکا تھا، اور پیسے بٹورنے کے باوجود شہریوں کو عمرے کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔

ترجمان کے مطابق ملزم بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔