کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کی مقامی عدالت نے امریکی شہری بچے کی حوالگی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلہ ملیر کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سنایا، عدالت نے 5 سالہ روحان شیخ کو اس کے والد امریکی شہری کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے حکام بچے کو اس کی والدہ سے لے کر امریکی شہری کے حوالے کریں۔
ایف آئی اے کو عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ بچے کو حفاظت میں اپنے والد کے حوالے کر کےعدالت کو آگاہی دیں۔
واضح رہے کہ جویریا شاہانی اپنے شوہر فراز شیخ سے طلاق لینے کے بعد بچے کو امریکا سے پاکستان لے کر آئی تھی۔