ننکانہ صاحب: تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحق

Published On 30 December,2023 04:42 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ننکانہ صاحب کے علاقے چک نمبر 10 کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔