شیخوپورہ: ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Published On 30 December,2023 04:55 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مہندی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں تقریب میں شریک افراد میں ہوائی فائرنگ کا مقابلہ چل رہا تھا اسی دوران گولیاں 2 افراد کو لگ گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تو دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔