سرگودھا: (دنیا نیوز) پانچ افراد کو قتل کرنے والے ملزم کا بھیانک انجام، پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے بھلوال میں تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے گھلا پور میں آمنا سامنا ہوا، پولیس کے ساتھ مقابلے میں ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو کر روپوش ہو گیا تھا جو نواحی علاقے چک نمبر 23 شمالی کے قریب پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔