کراچی: غیرملکی شہری اغواء، پولیس نے چند گھنٹے بعد ہی بازیاب کروا لیا

Published On 27 December,2023 02:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے بس اڈے سے غیر ملکی شہری کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہری کو بازیاب بھی کروا لیا۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی شہری کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بس اڈے سے اغواء کیا گیا جہاں کار سوار افریقی نژاد شہری کو اپنے ساتھ بٹھا کر لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں غیر ملکی باشندہ بازیاب کرا لیا گیا، چھاپے کے دوران دو ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے، ابتدائی طور پر رقم کے لین دین کا تنازع معلوم ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔