ہری پور: (دنیا نیوز) حطار میں رشتہ دار کی فائرنگ سے 2 چچا زاد بھائی جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق سرمد اور ابراہیم کے عمریں 18 سے 21 سال کے درمیان ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم مقتولین کا عزیز ہے۔
فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ منتقل کر دیں۔