راجن پور: (دنیا نیوز) رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی انوکھی واردات، کراچی سے ڈی جی خان جانے والے مسافر کو بس سے فاضل پور میں خطیر رقم سمیت اغوا کر لیا گیا۔
بس لوٹنے والے نامعلوم افراد پولیس وردی میں ملبوس تھے، مسافر محمد فیصل کے پاس 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم تھی، 23 کروڑ روپے کی رقم لوٹنے اور مسافر کو اغوا کرنے کے جرم میں 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد فیصل ہاؤسنگ کالونیاں بنانے کا کام کرتا ہے، مسافر زمین کا سودا طے ہونے پر ڈی جی خان نقد رقم دینے جا رہا تھا، مسافر کو لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج "دنیا نیوز" نے حاصل کر لی۔
مسافر کی رقم کے ساتھ گمشدگی کے بعد تاحال کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے ساتھ مسافر کی گمشدگی کے بعد علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔