لنڈی کوتل: دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 12 December,2023 07:03 pm

خیبر: (دنیا نیوز) دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لنڈی کوتل بازار میں پیش آیا، فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا واقعہ سے متعلق کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ لین دین کے تنازع پر ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔