بہاولنگر: ملزم نے غیرت کے نام پر 17 سالہ بہن کو قتل کر ڈالا

Published On 07 December,2023 05:39 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کے علاقے میں ناجائز تعلقات کے شبہ پر ملزم نے گلہ دبا کر اپنی 17 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بستی شیرا لکھن موضع حافظ والا کی رہائشی عافیہ ممتاز کو اس کے سگے بھائی عفان سہیل نے قتل کیا، ملزم کو شک تھا کہ اس کی بہن کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔

پولیس تھانہ صدر نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔