میاں چنوں: (دنیا نیوز) 8 روز قبل لاپتہ ہونے والے 55 سالہ سجاد کی لاش مل گئی، مقتول کو اس کی بیوی نے مار کر لاش گھر کے صحن میں دفن کر دی تھی۔
ملزمہ نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس کے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچایا اور گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا، مقتول 5 بچوں کا باپ تھا۔
پولیس تھانہ تلمبہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزمہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر سے اختلافات تھے جس پر اس نے نشہ دے کر شوہر کا گلہ دبا دیا اور لاش گھر کے صحن میں دفن کر دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو تحویل میں لے لیا، بعد ازاں ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ منتقل کر دیا گیا۔