کراچی: ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 07 December,2023 05:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جوہر چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا اور زخمی شخص دونوں بھائی ہیں، ملزمان نے ڈکیتی کی نیت سے کار روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے گاڑی سڑک پر ہی الٹ گئی تھی، واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے۔