پسرور: (دنیا نیوز) گجرات کے گاؤں لنگے کی 19 سالہ ایمن اختر نے پسرور کے گاؤں جسوراں کے محنت کش نوجوان حسنین علی سے پسند کی شادی کی تھی۔
ایمن اختر اور حسنین علی کی آن لائن گیم ایپ پب جی پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے 30 نومبر2023ء کو کورٹ میرج کر لی، لڑکی ایمن اختر کا والد اختر سعودی عرب میں مقیم تھا جس نے واپس پاکستان آ کر لڑکے حسنین علی کو اغوا کر لیا۔
پولیس تھانہ بڈیانہ نے نوجوان حسنین علی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، نوجوان کی تلاش جاری تھی کہ پولیس کو اس کی لاش تھانہ منگوال گجرات کے علاقے سے برآمد ہوئی۔
بڈیانہ پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔