حسن ابدال: بدبخت نوجوان نے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کر دیا

Published On 12 December,2023 05:09 pm

حسن ابدال: (دنیا نیوز) خون سفید ہوگئے، بدبخت نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی ماں ہی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ حسن ابدال کے نواحی گاؤں اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

قاتل بیٹے کا نام فیصل بتایا گیا ہے جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقتولہ تعظیم بی بی کی لاش ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔