ظفروال: 11 سالہ لاپتہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، کزن قاتل نکلا

Published On 21 November,2023 09:40 am

ظفروال: (دنیا نیوز) ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال کے نواحی گاؤں سنگیال میں لاپتہ ہونے والے 11 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

مقتول اسجد لاپتہ ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری تھی کہ اسی دوران گنے کے کھیت سے اس کی پھندہ لگی نعش برآمد ہوئی، اسجد گزشتہ روز گھر سے اپنے کزن کے ساتھ لاپتہ ہوا تھا۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسجد کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، اسجد ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھا۔

واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسجد کو اس کے کزن نے ہی قتل کیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔