لاہور: معمولی تلخ کلامی پر ملزم کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ہلاک

Published On 21 November,2023 02:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

مقتول للیانی کے علاقے میں مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا، رات گئے فیکٹری کے ملازمین کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے طیش میں آکر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، پولیس نے مقتول کبیر کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔