بزرگ الیکٹریشن کو دن دیہاڑے قتل کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

Published On 22 November,2023 02:39 pm

گوجرہ: (دنیا نیوز) پولیس نے بزرگ الیکٹریشن کو دن دیہاڑے دکان پر قتل کر کے فرار ہونے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ افسوسناک واقعہ چند دن قبل تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں پیش آیا تھا جہاں ملزم نے دکان پر کام کرنے والے بزرگ الیکٹریشن کو دن کی روشنی میں موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل برآمد ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔