لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس 2 ملزمان کو ریکوری کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے ساتھیوں نے دونوں کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمران چھوٹا اور لطیف طیفا کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے، دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔