لاہور: (دنیا نیوز) سموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج پھر اجلاس طلب کر لیا۔
کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس کے شرکاء کو سموگ کی موجود صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سموگ نے لاہوریوں کی جان نہ چھوڑی، سورج بھی منہ چھپانے لگا
اجلاس میں ماہرین ماحولیات اور صحت کی سفارشات کی روشنی میں سموگ سے نمٹنے کے حوالے سے نئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
صوبائی وزراء، زراعت و صنعت، ماحولیات، اطلاعات، صحت، ٹرانسپورٹ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ماہرین ماحولیات اور ماہرین صحت اجلاس میں شرکت کریں گے۔