اٹک: (دنیا نیوز)موٹر وے پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔
ڈی ایس پی یونس خان کے مطابق بغیر ڈیوٹی سگریٹ ڈمپر گاڑی کے ذریعے صوابی سے لاہور سمگل کیے جا رہے تھے، ڈمپر گاڑی سے بغیر ڈیوٹی کے 330 کارٹن سگریٹ برآمد ہوئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق سمگل کیے جانے والے سگریٹس کی مالیت 5 کروڑ روپے ہے، سمگلنگ میں ملوث دو سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی یونس خان نے بتایا کہ سگریٹ سے بھری گاڑی مختلف چیک پوسٹوں سے گزری جسے ایک پلازہ پر قابو کر لیا گیا۔