بولان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق

Published On 22 October,2023 07:52 pm

بولان: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ بولان میں بھاگ کے علاقے گوٹھ کھتری کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔