اے این ایف کی مختلف کارروائیاں ، منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

Published On 23 October,2023 11:41 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں کےدوران33 کلو منشیات برآمدکر لی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں حیدرآباد، سکھر، کراچی، پشاور، حیات آباد اور خیبر میں کی گئیں، کارروائی میں 32 کلو چرس،300 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 91 آئس بھرے کیپسولز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔