کراچی: پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 5 ارکان گرفتار

Published On 19 October,2023 06:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ کے 5 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بین الصوبائی برمی گینگ کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سابق صدر پرویز مشرف کی ہمشیرہ کے گھر واردات میں بھی ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سٹریٹ کرائمز سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزموں کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔