کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی، 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھر لیا

Published On 19 October,2023 02:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جبکہ 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیئے۔

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزموں نے 2 نوجوانوں پر فائرنگ کر دی، زخمیوں کے شناخت طلحہ اور زرجان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے گھیرے میں لے کر پکڑ لیا، شہریوں نے ڈاکوؤں کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، دونوں ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔