گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، گولیاں لگنے سے راہ چلتی بچی جاں بحق

Published On 18 October,2023 01:31 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے راہگیر بچی جاں بحق ہو گئی۔

فائرنگ کا واقعہ گوجرانولہ کے علاقے تھانہ اروپ کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کی جانب سے عمر نامی نوجوان پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر کر 6 سالہ بچی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد بچی کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔