کندھ کوٹ: 2 موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 4 شدید زخمی

Published On 18 October,2023 01:17 am

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بخشا پور انڈس ہائی وے کے مقام پر آمنے سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، دونوں موٹر سائیکلوں پر 6 افراد سوار تھے، حادثے میں بچی سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

مرنے والوں میں 10سالہ راستی کوش اور 25 سالہ نظر محمد کوش شامل ہیں، حادثے میں 1 بچی اور 3 خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے کشمور کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔