گوجرانوالہ: (دنیا نیوز)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے منڈی بہاوالدین میں کاروائیاں کیں، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ترکش لیرا 1000، سعودی ریال 700، یورو 300، ملائشین اور چائنیز یان، پرائز بونڈ اور 13 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان میں عظیم، اور ارشد شامل ، ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔