کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

Published On 19 September,2023 09:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 نوجوانوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات شپ آنر کالج کے قریب پیش آئی، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔

شارع نورجہاں پولیس ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال پہنچ گئی جہاں نوجوانوں کی لاشوں کو منتقل کیا گیا تھا، جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 25 سال بتائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے، ایک کو سر میں جبکہ دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی، دونوں افراد کی موت ایک، ایک گولی لگنے سے ہوئی، جائے وقوعہ سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا۔