گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں دو مختلف مقامات پر خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا، ملزم اویس نے گھر میں موجود باپ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
قاسم ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو بعد ازاں دم توڑ گئی، پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔