لاہور (دنیا نیوز) پنجاب میں 15 سال سے کم عمر بچوں سے مشقت والے کام کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ لیبرچائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پر عزم دکھائی دیتا ہے، محکمہ لیبر پنجاب نے صوبہ بھر میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے مشقت والے کاموں پر پابندی عائد کر دی، صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے سیکرٹری لیبر فیصل فرید کے حکم پر ڈی جی لیبر نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
سیکرٹری لیبر فیصل فرید کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے نہ صرف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے بلکہ اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔
فیصل فرید کا مزید کہنا تھا کہ ہر بچہ ترقی کا موقع حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے، شہریوں کو اپنے اردگرد جہاں کہیں بھی چائلڈ لیبر نظر آئے فوری محکمہ لیبر کو مطلع کریں۔