اوکاڑہ : زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Published On 03 September,2023 03:03 pm

اوکاڑہ : (دنیانیوز) تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں ججھ کلاں میں پیش آیا ، اوکاڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔