میانوالی: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حدود گریڈ اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
زادے خیل برادری کے لوگ شادی سے واپس آ رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی، زخمی ہونے والوں میں 10 سال کا بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی، ایس ایچ او تھانہ صدر کو پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم بھی دیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔