اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

Published On 01 August,2023 08:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 10 کلو 295 گرام ہیروئن اور 22 کلو چرس بر آمد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، غیر ملکی باشندے سمیت 10 ملزمان گرفتار

ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں اسلام آباد، خیبر اور کراچی کے اندر عمل میں لائی گئیں، منشیات ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے کوئٹہ اور خیبر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1565 کلو منشیات برآمد کی تھی، کارروائیوں میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔