سرگودھا: (دنیا نیوز) زمین کے ٹکڑے نے خونی رشتہ بھلا دیا، زمین کے تنازع پر نویں جماعت کے طالبعلم نے اپنے ہی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جھاوریاں کے محلہ موسیٰ حیات کالونی میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قاتل بیٹے اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
ملزم نے باپ کو قتل کرنے کہ بعد ماموں پر مقدمہ درج کروایا اور مقدمہ کا مدعی بن گیا تھا، ملزم ثاقب نویں جماعت کا طالب علم ہے، اپنے والد سے جائیداد کا حصہ مانگتا تھا۔