فیروزوالہ: لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 02 July,2023 03:44 pm

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ لبانوالہ کے قریب لین دین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 12 لاکھ کی رقم مانگنے پر پیش آیا، پرویز اور بودی کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں اللہ وسایا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ فیروزوالہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعہ کی تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔