رشتہ کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، نوجوان جاں بحق

Published On 29 June,2023 09:12 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چک نمبر 11 گجیانی میں پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران ایک گروپ کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے مخالف گروپ کا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی شناخت اشفاق نامی نوجوان سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے موقع پر پہنچنے سے ملزمان فرار ہوگئے۔