گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Published On 01 July,2023 05:13 pm

صحبت پور: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر ایک اور حوا کی بیٹی موت کی بھینٹ چڑھ گئی، شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی ہی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال صحبت پور منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، قتل کا یہ واقعہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر پیش آیا ہے۔