دو مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، بدترین تشدد سے ایک ہلاک

Published On 28 June,2023 08:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دو مبینہ ڈاکو واردات کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جن پر شہریوں نے بدترین تشدد کر کے ایک کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سہراب گوٹھ میں پیش آیا، شہریوں نے مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر ان پر بدترین تشدد کیا جس ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان سے پستول، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔