فیصل آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو افراد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، ملزمان میں صغیر عباس اور وقاص مسیح شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے جعلی ویزے مہیا کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس، 10 جعلی ویزے برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا جس کے مطابق ملزم وقاص 2 سال سے سربیا میں مقیم تھا، ملزم پاکستانی شہریوں کو سربیا بلاتا اور وہاں سے غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجواتا تھا۔