انسپکٹر کی وردی میں ملبوس پولیس کانسٹیبل منشیات کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار

Published On 23 June,2023 10:09 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) انسپکٹر کی وردی میں ملبوس پولیس کانسٹیبل منشیات کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار ہو گیا۔

ضلع نواب شاہ سے تعلق رکھنے والا پولیس کانسٹیبل، لینڈ کروزر گاڑی میں خام مال مین پوری اور چرس کی بھاری مقدار میں سپلائی حیدرآباد لے کر جا رہا تھا، ہٹڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔

دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ حصوں میں چھپے خام مال مین پوری کے کٹے اور چرس برآمد کر لی گئی، خام مال مین پوری 600 کلو گرام اور2 کلو چرس پولیس نے تحویل میں لے کر دو ملزم گرفتار کر لیے۔

گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔