اے این ایف کی کارروائیاں ، 74 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

Published On 23 June,2023 09:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 12ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) ترجمان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ، کارروائیوں  میں74 کلو 400گرام افیون، 226کلو800گرام چرس برآمد کرلی گئی  ۔

ترجمان اےاین ایف کا کہناہے کہ کارروائی کے دوران 3کلو250 گرام آئس ، 576گرام وزنی چرس کے3 کیپسول جبکہ 106گرام وزنی آئس کے2 کیپسول برآمد کیے گئے ہیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اسلام آباد، کراچی،خیر پور، ملتان، خیبراورپشاورمیں کی گئیں، ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔