سکھر ملتان موٹر وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 20 June,2023 12:37 pm

سکھر: (ویب ڈیسک) سکھر ملتان موٹر وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر ملتان موٹر وے پر گھوٹکی انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے کار کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار سوار 2 افراد مہران مہر اور سعید لغاری جاں بحق ہوگئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو جلال الدین مہر نامی شخص کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے، ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کر لیں گے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے جاگیرانی گینگ کے اس واردات میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔