حیدر آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

Published On 21 June,2023 03:12 am

حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع حیدر آباد میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نے 23 مارچ 2023 کو بھولاری ریلوے ٹریک پر دھماکہ کیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔