کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو گرفتار

Published On 21 June,2023 02:49 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں مویشی منڈی کےقریب کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان مویشی منڈی کےقریب گاڑی میں سوار شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ رینجرزموبائل نے شہریوں کی نشاندہی پردونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا۔