کراچی : ایس آئی یو کی کارروائی، 2 بین الاقوامی سمگرز گرفتار

Published On 21 June,2023 02:19 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ( ایس آئی یو ) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بین الاقوامی سمگلرز گرفتار کر لیے۔

حکام کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بین الاقوامی سمگلرز کر گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن بھی برآمد کر لی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان ہیروئن کو لیپ ٹاپ بیگز اور کیپسولز میں ڈال کر دبئی اور سری لنکا سمگل کرنے جا رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار سمگلرز 10 لاکھ کی ہیروئن خرید کر 25 لاکھ سے زیادہ میں ملک سے باہر بیچتے ہیں جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش لیاری کے رہائشی یاسر نامی شخص سے منشیات خریدنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔