خیر پور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 3 بھائی قتل

Published On 19 June,2023 11:12 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) مری برادری کے دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 سگے بھائی قتل جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وقوعہ خیرپور ٹنڈومستی کے قریب تھانہ اکانامک کی حدود میں پیش آیا جہاں مری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

پولیس نے جائے وقعہ پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا، فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جاں بحق افراد کی شناخت عطر خان، شریف مری اور غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بھائی بتائے جارہے ہیں۔

جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی کو کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں فائرنگ کے باعث خوف ہراس پھیل چکا ہے، جاں بحق افراد کے گھر میں کہرام برپاء ہوگیا۔