منڈی بہاؤالدین : مبینہ پوليس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 18 June,2023 12:19 pm

منڈی بہاؤالدین : (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں مبینہ پوليس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پوليس کے مطابق کھیوہ کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا جبکہ 2 ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس نے ڈاکو کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔