لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

Published On 15 June,2023 04:14 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروز پور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی اور سمن آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

طوفانی بارش کے باعث لیسکو کے متعدد  فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابی کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

پنجاب کے دیگر شہروں اٹک، گجرات ، گوجرانوالہ ، مریدکے ، کامونکی، شرقپور اور حافظ آباد میں بھی بادل کھل کر برسے۔

بارش کے باعث کئی سڑکوں پر گاڑیاں بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔