ٹیکس گزاروں کو جرمانوں سے بچنے کیلئے بروقت سیلز ٹیکس، گوشوارے جمع کرنے کی ہدایت

Published On 15 June,2023 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے تمام ٹیکس گزاروں کو خبردار کر دیا۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں نے جرمانے اور سر چارج سے بچنا ہے تو سیلز ٹیکس اور گوشوارے بر وقت جمع کروائے جائیں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ تمام مقررہ واجبات کی ادائیگیاں ماہ جون میں یقینی بنائی جائیں، بروقت ٹیکس ادائیگی قومی فریضہ ہے۔